تعلیمی ادارہ کے قیام کے لئے معاہدہ

قرطبہ سٹی میں تعلیمی ادارہ کے قیام کے لئے مدینتہ العلم اور الفلق ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بلاک J میں 35 کنال کا پلاٹ انہیں دیا گیا ہے۔  یہ پہلے مرحلہ میں 10 سے 12 کمروں پر مشتمل سکول کی بلڈنگ تعمیر کریں گے، بلڈنگ ڈیزائن وغیرہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیرات 4 ماہ میں شروع ہو جائیں گی۔ سکول کی بلڈنگ ایک سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ادارے اعلی میعار کےانسٹیوٹ کے قیام پر یکسوہیں۔  بلڈنگ کی توسیع اور کالج وغیرہ کا قیام بعد کے مرحلہ میں ہوگا۔