قرطبہ سٹی میں پہلی شادی

الحمد للہ، 19 جولائی 2019 کو قرطبہ سٹی میں شادی کی پہلی تقریب منعقد ہوئی ۔ محمد رفیق صاحب کے صاحبزادے حسین فاروق صاحب، ڈاکٹر عظمت اللہ صاحب کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ قرطبہ سٹی کی مسجد میں نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ محترم پروفیسر محمد ابراہیم صاحب نے نکاح پڑھایا ۔ نئے جوڑے کے باہمی اتفاق و محبت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔