امیر جماعت اسلامی پاکستان،سینیٹر سراج الحق صاحب کا دورہ

محترم امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے چیئرمین مدینتہ العلم کی دعوت پر پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔  امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم صاحب اور  ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر صاحب  بھی  اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ محترم چیئرمین مدینتہ العلم نے پراجیکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔  محترم امیر جماعت نے سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں، مسجد ،کمرشل پلازہ، نرسری اور ماڈل ہاؤسز    کا جائزہ لیا اور  بلاک ڈی میں قائم  ہونے والے اوور ہیڈ واٹر  ٹینک  کا افتتاح کیا ۔