واٹر فلٹریشن پلانٹ کا قیام

قرطبہ سٹی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی جا رہی ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ قرطبہ سٹی کے معزز ممبر محترم محمد رفیق صاحب اس موقع پر موجود تھے ان کی دعا سے تعمیرات کا آغاز کیا گیا ۔ بلاک سی اور ڈی میں پانی کی فراہمی کے لئے اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی تعمیر پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔