نئے معاہدے کے تحت کام کا باقاعدہ آغاز

مدینتہ العلم اور ایچ ایس ایس آر  کے مابین مورخہ 8 دسمبر 2020 کو طے پانے والے معاہدہ کے مطابق آج مورخہ 18 دسمبر کو ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے ۔ اس سلسلہ میں قرطبہ سٹی مین گیٹ / سید ابو الاعلی مودودی (رح) ایوینیو پر ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین  مدینتہ العلم  محترم لیاقت بلوچ ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز محترم پروفیسر ابراہیم ، چیف آپریشنز آفیسر مدینتہ العلم  جناب ضیاء الرحمان قریشی ، چیئرمین ایچ ایس ایس آر جناب ارشد ملک، جناب عابد حسین، جناب عرفان شیر وسیر،جناب مرزا شاہد رشید  ، دونوں کمپنیوں کی ٹیموں اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔ 

پہلے مرحلہ میں مین گیٹ ، قرطبہ رابطہ شاہراہ  اور مرکزی شاہراہوں  کے علاوہ  بلاک سی اور ڈی پر خصوصی توجہ دے انہیں مکمل کیا جائے گا جبکہ پراجیکٹ کے بقیہ بلاکوں میں بھی زمین کی ہمواری اور سڑکیں نکالنے کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ ڈویلپمنٹ ٹیم تجربہ کار ، مطلوبہ وسائل اور جدید مشینری و ٹیکنالوجی سے لیس ہے  انشاءاللہ تیز رفتاری سے کام  کیا جائے گا 

شرکاء نے اللہ کے حضور پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے دعا کی ۔