قرطبہ سٹی ڈویلپمنٹ اپڈیٹ

چئیرمین مدینتہ العلم محترم لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر مدینتہ العلم محترم پروفیسر ابراہیم اور چیف آپریشنز آفیسر مدینتہ العلم محترم ضیاء الرحمان قریشی نے قرطبہ سٹی بلاک سی اور ڈی کا دورہ کیا ، ان بلاکوں میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ سیورج لائنوں اور پانی کی سپلائی لائنوں کی صفائی، مرمت اور بحالی کا کام جا ری ہے متعلقہ کنٹریکٹر نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
بلاک ڈی میں زیر تعمیر کمرشل پلازہ ، مسجد اور ماڈل ہاؤسز کا وزٹ کیا گیا ۔ قرطبہ سٹی کی ٹیم اور HSSR کے ذمہ داران بھی ہمراہ تھے ۔ تینوں پراجیکٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس وقت مسجد میں فالز سیلنگ، پینٹ، الیکٹریفیکیشن اور اندرونی حصہ کا دیگر کام مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ کمرشل پلازہ میں پینٹ، الیکٹرفیکیشن اور پارکنگ ایریا پر کام کیا جا رہا ہے ۔ 4 ماڈل ہاؤسز میں سے 2 پر تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بقیہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان پراجیکٹس پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے تعمیراتی پراگرس پر بریفنگز دیں ۔