ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی ڈیزائننگ اور کوالٹی چیکنگ کے لئے ٹیکنو لیگل کسنلٹنٹ سے معاہدہ


مدینتہ العلم اور ایچ ایس ایس آر کے مابین قرطبہ سٹی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے طے پانے والے حالیہ معاہدہ کی روشنی میں انجینئرنگ کنسلٹنسی فرم “ٹیکنو لیگل کنسلٹنٹ”( TLC)کے ساتھ الحمد للہ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ TLC ملک کی نامور اور نیک نام ڈیزائن اور سپر وائزری کنسلٹنسی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اس طرح کے رہائشی پراجیکٹس کی نگرانی اور کوالٹی کنٹرول کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ ان کی تجربہ کار اور باصلاحیت ٹیم کی پراجیکٹ میں بطور کنسلٹنٹ شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے جس سے پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کی بہترین کوالٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔