قرطبہ ہیلتھ یونٹ کے قیام کے لئے مشاورت


قرطبہ سٹی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ کی پہلی کڑی انشا ء اللہ قرطبہ الخدمت ڈسپنسری کا قیام ہو گا ۔ آج مورخہ 21 دسمبر 2020 کو الخدمت راولپنڈی کے صدر جناب منیر احمد ، نائب صدر الخدمت راولپنڈی جناب جاوید اختر ، جناب شیخ مسعود احمد نے چیئرمین مدینتہ العلم جناب لیاقت بلوچ کی دعوت پر اپنی ٹیم کے ساتھ قرطبہ کا دورہ کیا ۔ تفصیلی مشاورت کے بعد طے پایا کہ آئندہ 3 ہفتوں میں الخدمت فاؤنڈیشن راولپندی کے تحت قرطبہ سٹی میں ” قرطبہ الخدمت ڈسپنسری ” کے نام سے ایک بنیادی ہیلتھ یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور ایمبولینس ہمہ وقت موجود ہو گی۔ نہایت مناسب فیس پر اہل علاقہ اور پراجیکٹ پر کام کرنے والے عملہ کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔