Inauguration of Qurtaba

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قرطبہ الخدمت ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی کی معاونت سے قائم کی جانے والی اس ڈسپنسری میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر موجود ہوں گے ،معائنہ و دوائی فیس صرف 50 روپے رکھی گئی ہے تاکہ قرطبہ کے مکینوں، پراجیکٹ میں کام کرنے والے عملہ، اور ارد گرد کی آبادی کو کم قیمت میں بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں ۔اس کے ساتھ ہی ایمبولینس سروس بھی فراہم کر دی گئی ہے جو ہمہ وقت دستیاب ہو گی۔
مورخہ 6 جنوری 2021 کوچیئرمین مدینتہ العلم محترم لیاقت بلوچ اور چیئرمین ایچ ایس ایس آر محترم ملک ارشد حسین نے ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی جناب منیر احمد صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی ، مدینتہ العلم اور ایچ ایس ایس آر کے ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب میں راولپنڈی اور نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں معززین بھی شریک ہوئے جنہوں نے نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈسپنسری کے قیام کی پذیرائی کی اور اسے قرطبہ سٹی کی آبادکاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
مورخہ 6جنوری 2013 کو قرطبہ سٹی پراجیکٹ کے بانی اور مدینتہ العلم کے پہلے چیئرمین محترم قاضی حسین احمدؒ ہم سے جُدا ہوئے تھے ۔ان کی گراں قدر خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جا رہی ہیں ۔ محترم لیاقت بلوچ ، چیئرمین مدینتہ العلم نے محترم قاضی حسین احمدؒ کی اس پراجیکٹ سے دلی وابستگی ، ان کے جذبے اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انہی کی فکر اور وژن کے مطابق اس پراجیکٹ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر پراجیکٹ کی وسطی شاہراہ ، ایم آر -2 کو محترم قاضی حسین احمد ؒ سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نام شاہراہ قاضی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ شاہراہ قرطبہ یونیورسٹی ، جامع مسجد قرطبہ ،مرکزی کمرشل ایریاز اور پارکس و پلے گراؤنڈز کے گرد تعمیر کی جا رہی ہے ۔