قرطبہ سٹی ڈویلپمنٹ اپڈیٹ

قرطبہ سٹی ڈویلپمنٹ اپڈیٹ
الحمداللہ قرطبہ سٹی میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ مورخہ 18 دسمبر 2020 کو ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کے بعد پراجیکٹ کے مختلف حصوں میں تعمیراتی و ترقیاتی کام پوری رفتار سے جاری ہیں۔ اس وقت پراجیکٹ میں درج ذیل تعمیراتی و ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں

۱۔قرطبہ رابطہ شاہراہ، شاہراہ مودودی، شاہراہ قاضی سمیت مختلف انٹربلاکس سڑکوں پر کام کیا جا رہا ہے۔مختلف شاہراہوں کی گرین بیلٹس اور دیگر سبزہ زاروں پر بھی کام جاری ہے ۔
۲۔ قرطبہ مین گیٹ کی ایک سائیڈ کا فولڈنگ ورک مکمل کی جا چکا ہے جبکہ دوسری سائیڈ پر کام جاری ہے ۔
۳۔بلاک Aاور B میں ارتھ ورک پر کام کیا جا رہا ہے ، یہاں سڑکیں نکالنے اور زمین ہمواری کا کام جاری ہے ۔
۴۔بلاک C, D اور G میں پلاٹ ایریا کی صفائی کا کام جاری ہے ۔
۵۔بلاک C اور D میں واٹر سپلائی سسٹم اور سیورج سسٹم کی فائنل ٹیسٹنگ اور بقیہ کام کیا جا رہا ہے ۔
۶۔پلازہ اور مسجد کی تعمیر کا بقیہ کام تیزی سے جاری ہے ۔ انشاءاللہ جلد ان کا افتتاح کیا جائے گا۔