قرطبہ اجوکشن سمپوزم کا انعقاد

قرطبہ سٹی پراجیکٹ کے قیام کا بنیادی مقصد علم و امن کا ایک مثالی شہر بسانا ہے جس میں جدید رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم و تحقیق کی تمام ممکنہ سہولیات بالخصوص فراہم ہوں تاکہ یہاں کے رہائشیوں کو آئندہ نسلوں کی بہترین پرورش کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ قرطبہ سٹی کی تعمیر کے لئے گزشتہ عرصہ سے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں ۔ الحمداللہ چونکہ اب ڈویلپمنٹ کے لئے از سر نو کام کا آغاز ہو چکا ہے اور پراجیکٹ پر ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں لہٰذا اب بھرپور توجہ اس شہر کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے پر مرکوز ہو چکی ہے۔ ہدف یہ ہے کہ قرطبہ سٹی علم و تحقیق اور دینی تعلیم کے تناظر میں جدید، میعاری اور سائنسی تقاضوں کے مطابق ماڈل سٹی بن جائے۔اسی سلسلہ میں 11 فروری 2021 کو قرطبہ سٹی ہیڈ آفس میں قرطبہ ایجوکیشن سمپوزیم کے نام سے ایک تعلیمی مشاورتی نشست منعقدکی گئی جس میں ملک کے معروف تعلیمی اداروں کے سربراہان، مدرسین اور دیگر ماہرین تعلیم نے شرکت کی ۔ شرکاء میں انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے چیئرمین جناب خالد رحمان صاحب ، ریڈ فاؤنڈیشن سے پروفیسر غلام مصطفیٰ صاحب ، پرائم ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے جناب ڈاکٹر حفیظ الرحمان صاحب، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ سے جناب سید عامر جعفری صاحب، آفاق سے جناب شاہد وارثی صاحب ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر جناب عبدالشکور صاحب، دی پنجاب سکول سسٹم سے جناب احسان اللہ وقاص صاحب اور احمد جبران بلوچ صاحب، رفاہ ایجوکیشن سسٹم سے جناب اسداللہ صاحب ،دارِ ارقم سکول سسٹم سے جناب سید وقاص جعفری صاحب ،مسلم ایجوکیشن سسٹم سے جناب حاجی محمد اسلم صاحب ، UMT سے جناب سید محمد بلال صاحب ، نافع سے جناب افتخار حیدر صاحب کے علاوہ دیگر تعلیمی ماہرین و معززین نے شرکت کی ۔ سمپوزیم میں قرطبہ سٹی کے تعلیمی نظام کے فریم ورک ، بنیادی تعلیمی نظام کے خدوخال اور قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کی عملی صورت پر تفصیلی گفتگو اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا
شرکاء کو قرطبہ سٹی میں ڈیزائن کی گئی سہولیات ، پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے اہداف کے بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان اور خوشی کااظہار کیا ، قرطبہ سٹی میں فائبر آپٹک نیٹ ورک ، ICT انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے منصوبے کو شرکاء نے بالخصوص سراہا اور کہا کہ آئندہ آنے والے دور میں تعلیم کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بنیادی کردار ادا کرے گی ۔
مہمانان گرامی کے لئے سائٹ وزٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ سائٹ پرجاری ترقیاتی کاموں پر شرکاء نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ۔