قرطبہ سٹی اپ ڈیٹس – 9اپریل 2021


الحمد للہ قرطبہ سٹی پراجیکٹ میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں مرکزی شاہر اہوں ، مین گیٹ، شجرکاری، پُلیوں، بجلی کی فراہمی اور کئی بلاکوں میں ارتھ ورک کا کام نہایت بہترین انداز سے کیا جا رہا ہے ۔ تعمیراتی پراجیکٹس پر بھی تسلی بخش رفتار سے کام جاری ہے ۔ بلاک سی اور ڈی میں پانی کی سپلائی کا آغاز بھی ہو چکا ہے ۔
بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس
ڈویلپمنٹ کی رفتار کے جائزہ ، درپیش مسائل کےحل اور مستقبل کی بہتر ین منصوبہ بندی کے لئے مدینتہ العلم اور نئی قائم کردہ جوائنٹ کمپنی ‘قدم’ کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس دوران ہفتہ منعقد کئے گئے ۔ دونوں اجلاسوں میں پراجیکٹ سے متعلقہ مختلف امور زیر بحث آئے ، گزشتہ 3.5 ماہ کے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا سائٹ پر پیش آنے والے عملی مسائل اور مشکلات کے حل تلاش کئے گئے اور کام کی رفتار پر اثرانداز ہونے عوامل کی نشاندہی اور اصلاح پر تفصیلی بات کی گئی ۔ پراجیکٹ ذمہ داران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انشا ءاللہ عنقریب تمام ضروری سہولیات یہاں فراہم کر دی جائیں گی اور یہ پراجیکٹ مثالی اہمیت کا حامل ہو گا ۔
گھروں کی تعمیر میں اضافہ
مدینتہ العلم بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پر پشاور سے تعلق رکھنے والے قرطبہ کے دیرینہ ساتھی محترم حاجی محمد اسلم صاحب نے 12 مزید گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا ۔ چیئرمین مدینتہ العلم جناب لیاقت بلوچ صاحب نے بورڈ ممبران کے ہمراہ ان مکانات کا سنگ بنیاد رکھا اور ان مکانات و پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور کامیابی کے لئے دعا فرمائی ۔ جناب حاجی اسلم صاحب کی جانب سے موقع پر ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
تعمیراتی پراجیکٹس کی صورتحال
قرطبہ سٹی میں بننے والے 8 کنال پر مشتمل کمرشل پلازہ پر جاری تعمیراتی کام اختتام کے قریب ہیں۔ پلازہ میں ٹائلوں کی فکسنگ ، سیلنگ، فائر فائٹنگ سسٹم ، پلنتھ پروٹیکشن اور دیگر کام تکمیل کے قریب ہیں ۔ پلازہ کا باہرکا ڈیزائن نہایت شاندار منتخب کیا گیا ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا ۔
نو سو افراد کی گنجائش کے ساتھ 4 کنال رقبہ پر بننے والی مسجد پر اختتامی کام تیزی سے جاری ہیں ۔ مسجد کے اندر سیلنگ اور پینٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کیلیگرافی کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے ۔
بلاک ڈی میں بننے والے مادل ہاؤسز بھی تکمیل کے قریب ہیں ۔ 138 گز پر بننے والے یہ گھر جدید تعیراتی انداز کے شاہکار ہیں ۔