قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی

‎الحمد للہ قرطبہ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے چارٹر کی تیاری، اور دیگر قوائد و ضوابط کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے چیئرمین مدینتہ العلم جناب لیاقت بلوچ صاحب نے ڈائریکٹر مدینتہ العلم جناب انجینئر نصراللہ رندھاوا صاحب اور سیکرٹری تعلیمی کمیٹی جناب عرفان شہزاد صاحب کے ہمراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا ، متعلقہ شعبہ کے ذمہ داران جناب اویس احمد صاحب ، عامر شہزاد صاحب سے ملاقات کی اور تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔کمیشن کے ذمہ داران نے یونیورسٹی کے قیام کی ریکوائرمنٹس کے حوالے سے تفصیلی معلومات اور کاغذات فراہم کئے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
‎قرطبہ یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ کے عین وسط میں کل 872 کنال کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ جس میں بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی ۔ پراجیکٹ پر ترقیاتی کامو ں کا چونکہ بہتر انداز سے آغاز ہو چکا ہے اس لئے اب پوری توجہ کے ساتھ شہر کے تعلیمی نظام کو قائم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔