پراجیکٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے  اور  پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ  تمام ممبران اپنے بقایا جات وقت پر ادا کریں۔ ایسے ممبران جو اپنی اقساط وقت پر ادا نہیں کر رہے ان کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں۔ مسلسل عدم ادائیگی پر سرچارج کا اطلاق بھی کیا جا رہا ہے جبکہ پرانے ایسے ممبران جو طویل عرصہ سے اپنی اقساط ادا نہیں کررہے ان کے پلاٹس منسوخ کئے  جا چکے ہیں ۔ یہ اقدامات  اس لئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ پراجیکٹ  کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے اور یہاں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائے جا سکے۔