Best Housing Society in Rawalpindi
آغوش

لوگوں کے ساتھ احسان کا جذبہ ہی انسان کو انسانیت کی معراج عطا کرتا ہے۔ امن، رواداری، بھائی چارہ اور ہمدردی جیسی خوبصورت خصوصیات اسلام کو دوسرے مذاہب پر فوقیت دیتی ہیں۔ یتامیٰ کی کفالت کرنے والے کے لیے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں اپنی رفاقت کا وعدہ فرمایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر اہم منصوبہ جات کے علاوہ قرطبہ سٹی نے "کفالتِ یتیم، رفاقتِ رسولۂ” کے جذبے کے تحت یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے قرطبہ سٹی میں اپنے گھر جیسی سہولیات اور جذبوں کا حامل الخدمت آغوش سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جہاں یتیم بچوں، بچیوں کے لیے ضروریاتِ زندگی کے تمام لوازمات کفالت کے ایک منظم اور مربوط نظام کے تحت فی سبیل اللہ فراہم کی جائیں گی، جن میں مستقل رہائش، بود و باش، دینی و عصری تعلیم و تربیت، کھیل کود اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کے مواقع بلامعاوضہ میسر ہونگے اور اُن کے لیے ماں کا پیار اور باپ کی شفقت جیسے جذبے رکھنے والے سرپرست بھی ہمہ وقت موجود ہوں گے۔