قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی

اسلام آباد، راولپنڈی

تعلیم کوئی سامانِ تعیش نہیں ، نہ ہی کوئی ضرورت …..بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے!
دینی و عصری علوم کا فروغ اسپین (اندلس) کے تاریخی شہر قرطبہ کا سرمایہ افتخار تھا، جس سے متاثر ہوکر قرطبہ سٹی تمام تر دینی و عصری علوم کے شعبہ جات (فیکلٹیز) بین الاقوامی شہرت یافتہ تعلیم دان، پروفیسرصاحبان کی خدمات کیساتھ بین الاقوامی یونیورسٹی تعمیر کررہی ہے ۔ جس کے لیے 872 کنال (365,000 مربع میٹر) پر محیط رقبہ شہر کے عین وسط میں مختص کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی عمارت جدید طرزِ تعمیر کا منفرد نمونہ ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ملک کی سرفہرست جامعات میں سے ایک ہوگی (انشا اللہ!)۔ طلبہ و طالبات کے لیے پُرامن، پُرفضا اور دینی ماحول میں اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میں تحصیلِ علم کے مواقع میسر ہونگے۔ قرطبہ یونیورسٹی کا مقصد پاکستان میں ذہین اور ہنر مند افراد کی ایک ایسی نسل متعارف کرانا ہے جو نظریہ پاکستان پر پختہ یقین کیساتھ دینِ اسلام سے حقیقی دلی وابستگی کی حامل اور ہر قسم کے مسلکی، لسانی، مذہبی تعصبات سے پاک ذہن کی حامل ہو۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے مختلف مذاہب کے طلباء و طالبات بھی اس یونیورسٹی سے استفادہ کرسکیں گے۔
اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک دوستانہ اور کارپوریٹ ماحول اچھے کرداروں اور صحت مند ذہنوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی نظریے پر قائم قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ہم آہنگی اور امن پسندی پر مبنی پُڑفضا اور پُرامن ماحول طلباء و طالبات کو مختلف نصابی، ہم نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتی رہے گی، جو ہر کسی کے لیے قابل استطاعت بھی ہوگی۔