جامع مسجد قرطبہ 200 کنال کا  وسیع رقبہ مختص کیا گیا ہے  ، اس مسجد  کاشمار  انشا ء اللہ  دنیا کی بڑی مساجد میں ہو گا۔ اندلس کے  تاریخی شہر قرطبہ  کی مناسبت سے  اس کا Interior ڈیزائن کیا گیا ہو  جو مسلمانوں کی عظمت رفتہ  کی یاد لانے کے ساتھ ساتھ   قرطبہ کے باسیوں کو بہترین  روحانی اور اصلاحی ماحول فراہم کرے گی ۔ یہ صرف مسجد نہیں بلکہ  قرطبہ کمیونٹی کا مرکز ہو گی جہاں اجتماعیت کو فروغ ملے گا ۔ مسجد کی ڈیزائننگ مکمل کر لی گئی ہے ، Animated  ویڈیو بنائی جا چکی ہے ۔ مسجد کی ڈیزائننگ، پلاننگ  اور انجینئرنگ  و آرکیٹیکچرل  دیزائنز  پر  پیش رفت کی جا رہی ہے ، جس کی تکمیل کے بعد تعمیراتی منصوبہ ترتیب دیا جائے گا۔