قرطبہ سٹی شجر کاری مہم 2026 کے موقع پر پودے لگانے اور دعا کی تقریب کا منظر
قرطبہ سٹی میں
شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز
 
قرطبہ سٹی میں سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر محترم چیئرمین مدینۃ العلم نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرطبہ سٹی کو سرسبز و شاداب، ماحول دوست اور اعلیٰ معیاری شہری سہولیات سے آراستہ ایک مثالی رہائشی بستی بنانا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درخت لگانا صرف ماحول کی حفاظت ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بھی ہے، لہٰذا ہر فرد کو اس قومی و سماجی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس شجرکاری مہم میں ABD Builders کا خصوصی تعاون قابلِ تحسین ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
تمام معزز ممبران سے درخواست ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اگر آپ بھی قرطبہ سٹی میں اپنے نام کا پودا لگوانا چاہتے ہیں تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور اس سبز مشن کا حصہ بنیں۔
آئیے، مل کر ایک سرسبز، صحت مند اور خوبصورت قرطبہ سٹی کی تعمیر کریں۔