قرطبہ مال کی دکانوں کو مالکان کے حوالے کرنے کی باوقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مالکان کے علاوہ اسلام آباد /راولپنڈی اور خیبر پختونخواہ سے ممبران اور مہمانوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔ بچوں کے لئے پلے ایریا وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ قرطبہ سٹی /مدینتہ العلم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران جناب میاں اسلم صاحب، پروفیسر محمد ابراہیم صاحب، عبدالقدوس منہاس صاحب، احسان اللہ وقاص صاحب، نصراللہ رندھاوا صاحب اور شاہ جہان آفریدی صاحب ، چیف آپریٹنگ آفیسر جناب ضیاء الرحمان قریشی صاحب شریک ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین قرطبہ سٹی/مدینتہ العلم جناب لیاقت بلوچ صاحب تھے ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران ڈائریکٹرز ، سی او او اور چیئرمین صاحب نے مالکان کو مبارکباد دی اور قرطبہ سٹی کی آبادکاری میں تیزی لانے اور کوالٹی آف ورک کو برقرار رکھنے اور مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے عزائم کا اظہار کیا ۔