قرطبہ سٹی انتظامیہ پراجیکٹ  کی ترقی اور تیز رفتار تعمیر کے لیے پرعزم ہے، ترقیاتی کاموں کے جائزہ  کے لیے ڈویلپرز کے ساتھ باقاعدگی  سے ہفتہ وار  اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جو کہ  سی او او اورسٹاف لیول پر کئے جاتے ہیں۔ ڈائریکٹرز اور چیئرمین سطح کے اجلاس  بھی باقاعدگی سے منعقد کئے  جا رہے ہیں جس میں پراجیکٹ کی موجودہ صورتحال ،ترقیاتی کاموں کی بہتری اور   رئیل اسٹیٹ مارکیٹ  کی مندی کے  پراجیکٹ  پراثرات  کو ختم کرنے کے حوالہ سے حکمت عملی  ترتیب دینے اور  پراجیکٹ  میں جاری ترقیاتی کاموں کو فاسٹ  ٹریک پر لانے   کے حوالہ سے باہمی کاوشوں  کے ذریعے پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے۔