ہمیں بخوبی ادراک ہے کہ روزمرہ مصروفیات اور موجودہ معاشی حالات میں گھر کی تعمیر کرنا ایک مشکل کام ہے ، اسی لئے قرطبہ سٹی کے معزز ممبران کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر "اپنا گھربناؤ ” اسکیم متعارف کروائی جا رہی ہے تاکہ قرطبہ سٹی کی آباد کاری کا خواب شرمندہ تعبیر ہو اور معزز ممبران اپنا گھر بنا کر قدرتی مناظر سے بھرپور اس پُر فضا شہرکی مثالی کمیونٹی کا حصہ بنیں اور جلد از جلد یہاں رہائش اختیار کریں۔ اس مقصد کے لئے مختلف کمپنیوں / اداروں سے بات چیت کی جا رہی ہے جو ممبران کو آسان شرائط پر گھر بنا کر دینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔ اسکیم کے تحت ممبران مکان کی تعمیراتی لاگت یکمشت ادا کرنےکی بجائے آسان اقساط کی صورت میں ادا کر سکیں گے ۔ اس سلسلہ میں ایک کمپنی کی جانب سے نہایت موزوں آفر موصول ہوئی ہے جس کے تحت آپ کا گھر 2 سال میں تعمیر کرنے جبکہ 4 سالہ آسان اقساط میں ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اگر آپ اس اسکیم میں شمولیت کے خواہشمند ہوں تو برائے مہربانی جلد از جلد اپنی دلچسپی کے اظہار کے لئے ہم سے رابطہ کریں تاکہ آپ کو اس اسکیم میں شامل کیا جا سکے ۔