پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں ملک کی نامور اور معروف تعمیراتی فرموں / انجینئرز / آرکیٹیکٹس کی زیر نگرانی تیار کردہ قرطبہ سٹی کے جامع پلان کے تحت رہائشی سیکٹر ز دورِ جدید کی شہری طرزِ زندگی کی تمام تر ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی محنت اور توجہ کیساتھ ڈیزائن کیے گئے اور جدید ترین طرزِ تعمیر کا شاہکار ہیں۔ ہر سیکٹر میں مخصوص مسجد، اسکول، پارک ، طبی مرکز اور بازار/کمرشل سائٹ کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ ہر سیکٹر میں کم از کم 40 فٹ سے 300 فٹ تک چوڑی شاہراہوں کا جال بچھایا گیا ہے، جو قرطبہ سٹی کے مختلف بلاکس/سیکٹرز کو آپس میں ملاتی ہیں۔ زیر زمین بجلی کا نظام، فٹ پاتھ، سٹریٹ لائٹس، اور گرین بیلٹس بھی ہر رہائشی سیکٹر کا حصہ ہیں، جو قرطبہ سٹی کو منفرد خصوصیات کا حامل شہر بناتے ہیں۔ پانچ مرلہ، دس مرلہ، ایک کنال سائز کے پلاٹس پر مشتمل رہائشی سیکٹرز میں 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کیساتھ آسان سہہ ماہی اقساط کے ذریعے پلاٹ خرید کر گھر بنایا جاسکتا ہے۔ قرطبہ سٹی میں ہر شخص کے لیے اپنے گھر کے خواب کی عملی تعبیر موجود ہے، خواہ وہ امیر ہو یا غریب۔ یہی وجہ ہے کہ جدید خطوط پر تعمیر کردہ قرطبہ سٹی آپ کے خوابوں کی تعبیر اور آپ کی اُمیدوں کا حقیقی مرکز ہے۔
ہیڈ آفس، قرطبہ سٹی
آر 5 روڈ، بلاک کے قرطبہ سٹی، راولپنڈی
92-51-4969001-4+ ،92-51-4969012+
لاہور آفس
منصورہ ملتان روڈ لاہور
92-42-35252122+
Copyrights 2022© Qurtaba City