قرطبہ اسکول میں مختلف جماعتوں کے 1200 طلباء کی گنجائش کے لیے بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے۔ ایڈمن بلاک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے
جبکہ تینوں اکیڈمک بلاکس کی پہلی منزلوںکی تعمیر بھی اختتامی مراحل میں ہے۔
قرطبہ سٹی بلاک ڈی میں بہترین پلاننگ و ڈیزائن کے ساتھ بنایا جانے والا قرطبہ اسکول، تعلیمی میدان میں ایک روشن مینار کی حیثیت اختیار کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔
اسکول میں مونٹیسوری سے لے کر بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری سہولیات ڈیزائن کی گئی ہیں۔