قرطبہ سکول — جہاں مستقبل سنوارا جاتا ہے
قرطبہ سٹی میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ زیرِ تعمیر ہے جو صرف عمارت نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ قرطبہ سکول کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جہاں جدید طرزِ تعمیر کے ساتھ ایک ایسا ماحول تشکیل دیا جا رہا ہے جو بچوں کی علمی، اخلاقی اور شخصی نشوونما کو فروغ دے گا۔
14 کنال پر مشتمل 4 بلاکس میں قائم یہ ادارہ 1200 طلباء کو معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور ایک مثبت و محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرے گا، تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
قرطبہ سٹی کا وژن صرف رہائش فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں تعلیم کو بہتر، معیاری اور بامقصد بنایا جائے، اور نئی نسل کو علم، کردار اور اقدار کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں۔
آئیے، قرطبہ سٹی میں گھر بنائیں اور اپنے بچوں کو ایک ایسے ماحول کا حصہ بنائیں جہاں ان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہو








