قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے داخلی گیٹ کے ڈیزائن آپشنز تیار کئے گئے ہیں ۔ یہ ڈیزائن اسلامی فن تعمیر سے گہری مناسبت رکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے علم، امن اور ہم آہنگی کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

آرکیٹیکچر:

تیار کیے گئے داخلی گیٹ کے ڈیزائن اسلامی فن تعمیر کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ ہر ڈیزائن میں پیچیدہ جیومیٹریکل پیٹرنز، محرابوں، اور خطاطی جیسے روایتی عناصر شامل ہیں، جنہیں جدید آرکیٹیکچرل اصولوں کے ساتھ بہترین طریقے سے ملایا گیا ہے۔ نتیجتاً یہ دروازے نہ صرف یونیورسٹی کے لیے ایک محفوظ داخلہ فراہم کرتے ہیں بلکہ قرطبہ سٹی کی اقدار اور امنگوں کی علامت بھی ہیں۔

علم، امن، اور ہم آہنگی کا وژن:

داخلی گیٹ کی ڈیزائننگ کرتے وقت یہ ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے کہ یہ ایک فزیکل ڈھانچے سے بڑھ کر یونیورسٹی کی بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتا ہو۔ ڈیزائنز کا مقصد ایک خوبصورت اور متاثر کن داخلی دروازہ بنانا ہے جو طلباء، اساتذہ اور وزٹ کرنے والے دیگر افراد کو خوش آمدید کہتا ہو۔ علم، امن، اور ہم آہنگی کے علامتی عناصر کی شمولیت کے نتیجے میں یہ گیٹ یونیورسٹی میں تعلیمی اور دانشورانہ ماحول کو فروغ دینے کے عزم کی یاد دہانی کروائے گا۔

مناسب ڈیزائن کا انتخاب :

ان ڈیزائنز کا قرطبہ یونیورسٹی کی تعلیمی کمیٹی احتیاط سے جائزہ لے گی ۔ اس کمیٹی کا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ منتخب شدہ ڈیزائن یونیورسٹی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہو جو کہ یونیورسٹی کی مرکزی عمارتوں کے ڈیزائن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو۔ کمیٹی کا فیصلہ مختلف عوامل پر مبنی ہوگا، جن میں جمالیاتی عنصر، فعالیت، اور یونیورسٹی کے مشن کے ساتھ ہم آہنگی شامل ہیں۔

 

Qurtaba International University Main Gate Designs.2
Qurtaba International University Main Gate Designs.2
Qurtaba International University Main Gate Designs.4