قرطبہ سٹی تعلیمی کمیٹی کا اجلاس: تعلیمی منصوبوں میں نمایاں پیش رفت
قرطبہ ہیڈ آفس میں تعلیمی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قرطبہ یونیورسٹی اور قرطبہ سکول کی تعمیراتی و انتظامی پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خاص طور پر قرطبہ یونیورسٹی کی منظوری کے حوالے سے ایچ ای سی (HEC) فیڈرل اور ایچ ای سی پنجاب کو جمع کروائے گئے کاغذات اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے اراکین نے قرطبہ سکول کی تعمیراتی پراگرس پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم سکول کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے مزید کوششوں کی ہدایت بھی کی۔ اس ضمن میں جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ طلباء کو معیاری تعلیمی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔
قرطبہ سٹی کے ویژن کے مطابق تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، اور اسی بناء پر یہاں جامع اور جدید تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ قرطبہ سٹی کے ان تعلیمی اقدامات سے مستقبل میں علم کی روشنی کو پھیلانے اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔