دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیر
آتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیر
استاد کا احترام اور ادب ہمیں دین اسلام نے سکھایا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کے عظیم ترین معلم تھے، جنہوں نے علم کے ذریعے دنیا کو روشن کیا۔ ان کی زندگی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ معلم کا مقام بے حد بلند ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی استاد کی عظمت کو تسلیم کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو عالمی یومِ استاد کے طور پر منانے کا اعلان کیا، تاکہ اساتذہ کے حقوق اور فرائض کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے احترام کی یاد دہانی کرائی جا سکے۔
قرطبہ سٹی کا وژن بھی علم کا فروغ ہے، جس کی بنیاد پر یہاں ایک عظیم الشان جامعہ اور کثیر تعداد میں تعلیمی اداروں کے پلاٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسے تعلیمی ماحول کی تشکیل ہے جہاں استاد اور علم کو اعلیٰ مقام حاصل ہو اور نئی نسل کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی جا سکے۔
قرطبہ سٹی میں علم و تحقیق کے فروغ کا یہ سفر ہمارے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اہم قدم ہے، جہاں استاد کا احترام اور علم کا فروغ ہمارے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔