قرطبہ سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (BOD) نے حال ہی میں ترقی اور منصوبہ بندی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا۔ جس میں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ بھرپور توجہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں جاری مندی کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر مرکوز تھی جن کی وجہ سے اس وقت پوری انڈسٹری متاثر ہے۔
بورڈ نے مارکیٹ کے چیلنجز کو تسلیم کیا اور قرطبہ سٹی کی مسلسل ترقی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی ۔جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:-
پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کی رفتار برقرار رکھنا: بورڈ نے مارکیٹ میں سست روی کے باوجود قرطبہ سٹی کے اندر ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس میں متبادل فنڈنگ کے اختیارات تلاش کرنا، تعمیراتی ٹائم لائنز کو بہتر بنانا، یا نئے منصوبوں کا آغاز کرنے سے پہلے موجودہ منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔
مارکیٹ کی مانگ کے مطابق ڈھالنا: اجلاس میں موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق بہتر مطابقت رکھنے کے لیے قرطبہ سٹی کی پیشکشوں میں ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی جس میں قیمتوں کے فریم ورک کا از سر نو جائزہ لینا شامل ہے۔