علم فلکیات (Astronomy) مسلمان سائنسدانوں کا ہمیشہ سے پسندیدہ موضوع رہا ہے۔ البیرونی، ابن یونس، الفزاری اور ابن الشاطر جیسے ماہرین نے اس میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ اس علم کی بنیاد قرطبہ اندلس کی شاندار تاریخ میں بھی موجود ہے، جہاں سائنس اور تحقیق کو فروغ حاصل ہوا۔

1999ء میں اقوام متحدہ نے بھی ہر سال 4 سے 10 اکتوبر تک عالمی ہفتۂ خلاء و فلکیات منانے کا اعلان کیا تاکہ اس علم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، عظمت رفتہ کی یادگار، فروغ علم کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ 872 کنال پر مشتمل یہ جامعہ علم و تحقیق کے فروغ اور سائنس و ٹیکنالوجی میں مسلمانوں کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش ہے۔ یہاں ابن سینا، ابن الہیشم، موسیٰ خوارزمی اور ابن رشد جیسے عظیم سائنسدانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سائنس کے میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے کی سعی و کوشش کی جائے گی۔