قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ جامعہ کے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈرافٹ ایکٹ HEC وفاق اور پنجاب کو جمع کرائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ،قومی و صوبائی اسمبلی میں جمع کرانے کے لئے ڈرافٹ ایکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی منصوبہ بندی میں چار ابتدائی فیکلٹیز شامل کی گئی ہیں۔ ان فیکلٹیز کے قیام کے لئے جامعہ کے انفراسٹرکچر کے ڈیزائن پر کام جاری ہے۔ اس منصوبے میں جامعہ کے مرکزی گیٹ اور ایڈمن بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کی آرکیٹیکچرل ڈیزائن پہلے ہی تیار کر لی گئی ہے ، مزید پراسیسنگ جاری ہے۔

قرطبہ سٹی پروجیکٹ کے زیر نگرانی، قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام علم، امن اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ جامعہ کے عمارتوں میں اسلامی آرکیٹیکچر کی خوبصورتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مختلف گیٹ ڈیزائن تیار کئے گئے ہیں۔ ان ڈیزائنز کو تعلیمی کمیٹی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے حتمی منظور کیا جائے گا تاکہ جامعہ کے وژن اور عمارتوں کے ڈیزائن میں با ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

یہ منصوبہ ایک بہترین تعلیمی ادارے کے قیام کی راہ ہموار کرے گا جو علم اور تحقیق کے میدان میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جامعہ کے انفراسٹرکچر کے ڈیزائن، مرکزی گیٹ اور ایڈمن بلاک کی تعمیر کے آغاز سے جامعہ کے قیام کا عمل تیز ہو جائے گا۔

قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی یہ اہم پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ جامعہ کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اورانشا ءاللہ مستقبل قریب میں یہ جامعہ علم، امن اور ترقی کی مثال بنے گی۔

Qurtaba International University Main Gate Designs.
Qurtaba International University Main Gate Designs.
Qurtaba International University Main Gate Designs.
Qurtaba International University Admin Block