قرطبہ سٹی بلاک ڈی میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور اب رات کے وقت پورا علاقہ روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔ اس منظر نے رات کے وقت یہاں کے مکینوں کے لئے آنا جانا نہ صرف آسان بنا دیا ہے بلکہ پورے بلاک کو نئی زندگی بخش دی ہے۔
بلاک ڈی میں شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ یہ علاقہ مزید خوبصورت اور سرسبز بنایا جا سکے۔ یہاں کے رہائشیوں کے لئے بہتر ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس بلاک میں بنیادی سہولیات کا قیام پہلے ہی عمل میں لایا جا چکا ہے۔ یہاں کی مسجد اور کمرشل ایریا پہلے ہی سے فنکشنل ہیں اور اب سکول بلڈنگ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ان تمام اقدامات سے بلاک ڈی میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ ترقیاتی کام قرطبہ سٹی کی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی خوبصورتی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا مظہر ہیں۔ ان اقدامات سے نہ صرف بلاک ڈی میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہو گا بلکہ پورے قرطبہ سٹی کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ہم پراجیکٹ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔