قرطبہ سٹی – بچیوں کی تعلیم
اور ترقی
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: ‘علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے’۔ تعلیم عورت کو نہ صرف ذی شعور بناتی ہے بلکہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
قرطبہ سٹی میں ہم اسی اسلامی اصول کے مطابق بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم بچیوں کے لیے علیحدہ کلاسز اور تعلیمی ادارے قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جہاں وہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار بھی سیکھ سکیں گی۔ ان اداروں میں خصوصی تربیتی پروگرامز اور مختلف ترقیاتی مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ ہماری بچیاں اعتماد اور قابلیت کے ساتھ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
آئیے! قرطبہ سٹی کے اس وژن کا حصہ بنیں اور بچیوں کی تعلیم اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔”