قرطبہ سٹی میں جاری مسلسل ترقیاتی کاموں سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پیش خدمت ہے ۔ ہر بلاک میں جاری ترقیاتی کام اس عزم کی عکاسی کر رہے ہیں کہ ہم پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرکے بہترین سہولیات واخلاقی ماحول سے مزین کمیونٹی تشکیل دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
بلاک اے، بی
بلاک اے اور بی میں اہم سنگ میل عبور کیے گئے ہیں۔ بنیادی انفراسٹرکچر تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے، جس میں سیوریج لائنوں کی تکمیل، سڑکوں پر Sub Base ،یوٹیلیٹی سروسز ڈکٹس اور پلاٹنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔
بلاک ای، ایف:
بلاک ای اور ایف میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ بنیادی انفراسٹرکچر کا کام جلد ہی مکمل ہونے کو ہے- سیوریج لائنوں اور سڑکوں پر Sub Base ، بجلی ٹرانسفارمر کی فاؤنڈیشنز اور پلاٹنگ مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ یوٹیلیٹی سروسز ڈکٹس ، سٹریٹ لائٹس پولز کی تنصيب جاری ہے ۔