قرطبہ سٹی میں آج فلسطین کے حق میں مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔
یہ مظاہرہ عالمی سطح پر منائے جانے والے یومِ فلسطین کے طے شدہ اعلان کے مطابق ہوا، جس میں بڑی تعداد میں قرطبہ کے شہریوں اور سٹاف نے شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت کا اعادہ تھا۔
ریلی کے شرکاء سے محترم لیاقت بلوچ صاحب، چیئرمین مدینتہ العلم نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور ان کی استقامت پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔
لیاقت بلوچ صاحب نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا قول یاد دلاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اور جب تک یہ ریاست قائم ہے، دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
ریلی کے دوران فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بازی کی گئی شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے اختتام پر مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی استقامت، صبر، اور جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یہ مظاہرہ قرطبہ سٹی کے اس وژن کا حصہ ہے جو انصاف، امن اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر مبنی ہے۔
قرطبہ سٹی کی مرکزی شاہراہ پر فلسطین کے حق میں بنایا گیا مانیومنٹ اسی مقصد کو اجاگر کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مانیومنٹ فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور ان کے ساتھ یکجہتی کی علامت کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ قرطبہ سٹی کے وژن کے تحت، یہ مانیومنٹ عالمی سطح پر انصاف، امن، اور مظلوم قوموں کی حمایت کے اصولوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
یہ یادگار اس بات کا بھی پیغام دیتی ہے کہ قرطبہ سٹی اپنے اصولوں کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی آزادی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔