قرطبہ سٹی میں واقع قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی جدید تعلیم اور اسلامی اقدار کا حسین امتزاج پیش کرتے ہوئے ایک روشن اور ترقی یافتہ مستقبل کی بنیاد رکھنے کے عزم پر گامزن ہے۔
قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں HEC، وفاقی اور صوبائی حکام کو فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈرافٹ ایکٹ جمع کروانا شامل ہے۔ مزید برآں، قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے ڈرافٹ ایکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
پراجیکٹ کی بلڈنگ کے ڈیزائن اور تعمیراتی پلاننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مدینۃ العلم کے زیرِ انتظام یہ ادارہ جلد ایک شاندار حقیقت میں ڈھلنے جا رہا ہے۔ جامعہ کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنا اور انہیں ایک کامیاب و بامقصد زندگی کے لیے تیار کرنا ہے۔
آئیں، اس مشن کا حصہ بنیں اور مل کر ایک خواندہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں۔
قرطبہ سٹی سے متعلق مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں