قرطبہ سٹی میں قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی جلد ہی اپنے دروازے کھولنے والی ہے، جو تعلیم کی روشنی ہر فرد تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ جامعہ کے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈرافٹ ایکٹ HEC وفاق اور پنجاب کو جمع کرائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ،قومی و صوبائی اسمبلی میں جمع کرانے کے لئے ڈرافٹ ایکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کی بلڈنگ کے ڈیزائن اور ابتدائی تعمیراتی کام کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مدینتہ العلم کے زیر انتظام، یہ ادارہ جدید تعلیم اور اسلامی اقدار کا حسین امتزاج پیش کرے گا، تاکہ نوجوان نسل کو روشن مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔

آئیں، مل کر خواندگی کی اس مشن کو آگے بڑھائیں اور ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

#قرطبہ_انٹرنیشنل_یونیورسٹی #عالمی_یوم_خواندگی