قرطبہ سٹی میں جہاں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں ، مختلف بلاکس میں سڑکیں، سیورج، واٹر سپلائی لائنز، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے فاؤنڈیشنز وغیرہ بنائی جا رہی ہیں ، وہی بلڈنگز کی تعمیر پر بھی توجہ مرکوز ہے۔ تعمیراتی پراجیکٹس میں جہاں ایک مسجداور کمرشل پلازہ پہلے سے مکمل کر لیا گیا ہے وہیں قرطبہ سکول، اور قرطبہ ہاؤس پر بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی بلڈنگز کی تعمیر کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔
گزشتہ ہفتہ میں جامع مسجد بلاک بی کا سنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ قرطبہ مین گیٹ کے ساتھ واقع کمرشل ایریا میں تقریباً 6000 مربع فٹ پر مشتمل 3 منزلہ کمرشل پلازہ کا سنگ بنیاد بھی الحمد اللہ رکھا جا چکا ہے۔
تعمیرات کے آغاز کا یہ نیا دور انشاءاللہ قرطبہ سٹی کی تکمیل کی جانب سفر میں مزید تیزی لائے گا ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ معزز ممبران بھی اپنے مکانات و کمرشل پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز کر دیں تاکہ علم و امن کے اس شہر میں آباد کاری تیزی سے فروغ پا سکے