قرطبہ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے اور مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
اجلاس میں زیرِ تعمیر پراجیکٹس کا خصوصی جائزہ لیا گیا، جس میں قرطبہ ہاؤس اور قرطبہ سکول کی تعمیر شامل ہے۔ دونوں منصوبوں کی تعمیراتی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور کمیٹی نے ان پر کام کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ کمیٹی کے ارکان نے پراجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قرطبہ سٹی انتظامیہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ رہائشیوں اور پلاٹ ہولڈرز کو بروقت بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
قرطبہ سٹی سے متعلقہ معلومات اور رہنمائی کے لیے درج کیے گئے ،نمبروں پر رابطہ کیجیے۔تازہ ترین اپڈیٹس سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہمیں فالو کیجیے