قرطبہ سٹی کے پررونق منظر نامے میں ترقیاتی کام پورے پراجیکٹ کے اندر جاری ہیں۔ بلاک A اور B آخری مراحل میں ہیں، جہاں سب بیس بچھانے کا کام جاری ہے۔ اسی طرح، بلاک E اور F کا منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جہاں انفراسٹرکچر تکمیل کے آخری مراحل کے قریب ہے۔

بلاک C اور D میں کثیر تعمیرات کی بازگشت ہے، جہاں مکانات کی تعمیر میں تیزی آ رہی ہے ۔بلاک  C  اور D میں اسٹرئٹ لائٹس اور Street Sign Board  کا کام مکمل ہوچکا ہے۔  J او Kبلاکس میں رہائش کے لیے تیار پلاٹوں کا جاذب نظر منظر، پلاٹ مالکان کی توجہ حاصل کر رہا ہے جواپنے خوابوں کی رہائش گاہ کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بلاک L، M، N اور I میں تیز رفتار ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں مضبوط انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ ان بلاکس میں نکاسی کے پائپ بچھائے جا رہے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، جو ایک مربوط اور باہم منسلک کمیونٹی کی بنیاد فراہم کرے گی۔