قرطبہ سٹی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے سٹاف ممبران میں سے ضرورت مندوں میں رمضان فوڈ گفٹ پیکس تقسیم کئے ۔
پراجیکٹ پر کام کرنے والےمستحق عملے کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھا نے کا یا بابرکت عمل قرطبہ فاؤنڈیشن کے تحت سر انجام پایا ۔
ضروری اشیائے خوردونوش سے بھرے ان گفٹ باکسز کو وصولی کے وقت ضرورت مندوں نے دلی خوشی اور گرمجوشی کا اظہار کیا ۔
اس حوالہ سے ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی ، تقریب کے دوران قرطبہ سٹی پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور اس کے معاونین کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یہ اور ایسے دیگر اقدامات رمضان المبارک کے حقیقی پیغام کی عکاسی کرتی ہیں، جس سے اجتماعیت اور ہمدردی کے احساس کو فروغ ملتا ہے۔