قومی سطح کی معروف شخصیت اور عوامی خدمت میں پیش پیش، جناب حافظ نعیم الرحمان صاحب نے خصوصی دعوت پر قرطبہ سٹی کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ان کا وفد بھی شامل تھا۔ اس دورے کا مقصد پراجیکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران، حافظ نعیم الرحمان صاحب کو قرطبہ سٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں پراجیکٹ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ محترم لیاقت بلوچ صاحب، چیئرمین مدینتہ العلم نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان کو پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر قرطبہ سٹی بلاک ڈی مسجد میں ایک بڑے پروگرام کا نعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے، قرطبہ کے سٹاف ممبران اور ڈویلپر پارٹنرز بھی موجود تھے جنہوں نے معزز مہمانوں کے ساتھ وقت گزارا اور اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمان صاحب نے قرطبہ سٹی کے ہیڈ آفس اور مارکیٹنگ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پراجیکٹ کی انتظامیہ اور مارکیٹنگ حکمت عملیوں کے بارے میں بتایا گیا۔
اس دورے کے بعد حافظ نعیم الرحمان صاحب نے قرطبہ سٹی کی ترقیاتی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ پراجیکٹ عوامی فلاح کے لیے ایک بہترین ماڈل ثابت ہوگا۔