مون سون کے جاری موسم میں بارشوں کے پیش نظر، قرطبہ سٹی میں ترقیاتی کاموں کی حفاظت کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ پروجیکٹ کی تمام اہم جگہوں پر بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لئے اقدامات کو مکمل کیا گیا ہے۔

پراجیکٹ کے مرکزی ڈرین پر پلیوں کی تعمیر مون سون کی آمد سے پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھی تاکہ بارش کا پانی بلاکوں میں جمع نہ ہو اور نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اس طرح، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کو بارشوں کے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

تمام بلاکس میں بھی ترقیاتی کاموں کو مون سون کے موسم کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے تاکہ بارشوں کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو۔ الحمدللہ، اب تک کی بارشوں کے دوران کسی بھی سڑک یا ترقیاتی کام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ قرطبہ سٹی کی ٹیم ترقیاتی کاموں کی حفاظت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کس قدر پرعزم ہے۔

مون سون کی بارشوں کے دوران ترقیاتی کاموں کی حفاظت قرطبہ سٹی میں اقدامات کی تفصیلات