مکانات کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے الصفا ء گروپ کے ساتھ میٹنگز
الصفاء گروپ کے نمائندگان کے ساتھ حالیہ اجلاس میں قرطبہ سٹی کے اندر مکانات کی کثیر تعداد میں تعمیر کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔
انتہائی آسان اقساط پر مکانات کی تعمیر اور فروخت کا پلان لوگوں کو اپنے گھر کا مالک بننے کا سنہری موقع فراہم کرے گا ۔
سرمایہ کاری کے لئے قرطبہ سٹی کی کشش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو پراجیکٹ کی بہترین لوکیشن ، اس کی خصوصیات اور مجوزہ سہولیات کی بدولت ہے ۔
چکری انٹرچینج سے0 کلومیٹر اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے صرف آدھے گھنٹے کی دوری پر واقع، قرطبہ سٹی بے مثال سہولیات اوربہترین رسائی پیش کرتا ہے۔
جیسے جیسے قرطبہ سٹی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھ رہی ہے، سرمایہ کار ، گھر وں کے خواہشمند افراد سمیت جنرل پبلک کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
آسان قسطوں پر لوگوں کو گھر فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ، قرطبہ سٹی ایک پررونق شہر بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے تاکہ قرطبہ کمیونٹی میں جلد از جلد زیادہ سے
زیادہ افراد شامل ہوں اور علم و امن کی بنیاد پر بننے والا یہ شہر ایک مثالی اصلاحی و اخلاقی ماحول فراہم کر سکے