پارکوں اور سبزہ زاروں کی موجودگی انسانی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ یہ لوگوں کی ذہنی و جسمانی صحت کی بہتری کے ساتھ ساتھ اجتماعیت اور لوگوں کے آپس میں مل بیٹھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ قرطبہ سٹی کے مکینوں کی صحت و تندرستی کے اہم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے قرطبہ سٹی میں پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سرسبز مناظر اور بچوں کے لئے تفریحی سہولیات سے مزین یہ پارک رہائشیوں کے لئے سہولیات میں بہترین اضافہ ہے ۔قرطبہ سٹی میں کل 32 پارکس پلان کئے گئے ہیں جن سے یہاں کے باسیوں کو صحت افزا ماحول فراہم ہو گا اور پراجیکٹ کی رونق میں اضافہ ہو گا ۔