پنجاب میں حالیہ سیلاب — تعزیت، یکجہتی اور مؤثر منصوبہ بندی کی اہمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب نے تباہی کی تکلیف دہ تصویر پیش کی ہے۔ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا، اور سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب نے تباہی کی تکلیف دہ تصویر پیش کی ہے۔ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا، اور سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے۔

قرطبہ سٹی انتظامیہ ان تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت، زخمیوں کو شفائے کاملہ، اور تمام متاثرین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

یہ افسوسناک صورتحال ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ اللہ سے دوری اور اس کی ناراضگی کے سبب آنے والی مصیبتوں اور مصائب سے بچاؤ کی صورت رب تعالیٰ کے حضور استغفار کرنا اورمعاصیت سے تائب ہو کر اس کے دین کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرنا ہی ہے ۔ یہ صورتحال اس بات پر بھی زور دیتی ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کس قدر ضروری ہیں۔ حالیہ طوفانی بارشوں کا مرکز راولپنڈی، چکری، چکوال اور ملحقہ علاقے رہے، جہاں موسلا دھار بارشوں نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔

الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کی خصوصی کرم نوازی اور رحمت کے سبب قرطبہ سٹی میں تمام تر خطرات کے باوجود ڈرینیج اور واٹر مینجمنٹ سسٹم مؤثر اور کامیاب ثابت ہوا۔ بارشی پانی کی نکاسی بروقت ہوئی، تمام سڑکیں، رہائشی مکانات، کمرشل عمارتیں اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہا، اور شہر میں آمدورفت بھی کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہی۔

یہ سب باری تعالیٰ کے احسان اور رحمت کا نتیجہ ہے کہ اللہ نے توفیق دی کہ سائنٹفک اور مؤثر طریقوں سے قرطبہ سٹی میں Storm Water Disposal کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ حالیہ بارشوں نے اس نظام کی کارکردگی کو ثابت کیا ہے، اور یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ قرطبہ سٹی میں تحفظ، پائیدار ترقی اور رہائشی سہولتیں صرف وعدے نہیں، بلکہ عملی حقیقت ہیں۔

ہم اس موقع پر تجدید عزم کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ قرطبہ سٹی میں نہ صرف بہترین رہائش بلکہ تحفظ، سکون، سہولت اور معیارِ زندگی کی فراہمی کے لیے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔