جناب لیاقت بلوچ صاحب نے بلاک ای، ایف اور بلاک ایل میں بنیادی ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید براں، انہوں نے بلاک ایم اور بلاک وائے میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا، جس میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کا نظام، اور دیگر انفراسٹرکچر کی تیاری شامل ہے۔