ہم آہنگی ، بھائی چارہ اور حق کے لئے جد و جہد کی علامت: یادگار فلسطین (Palestine Monument) کی قرطبہ سٹی میں تعمیر!
قرطبہ سٹی امن، اتحاد اور ہمدردی کی علامت کے طور پر اظہار یکجہتی کے لئے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس مشکل مرحلہ میں کھڑا ہے۔ ارض مقدس کی اہمیت اور آنے والی نسلوں کو اس کے تقدس سے روشناس کرانے کے لئے قرطبہ سٹی کی مرکزی سرکلر شاہراہ پر یاد گار فلسطین تعمیر کی جا رہی ہے ۔ فلسطین کے نقشے اور امت مسلمہ کے لئے اس کی حیثیت کے حوالہ سے اس یادگار کا ڈیزائن کنجی (Key)کی شکل میں بنایا گیا ہے ۔ یہ کنجی گہری علامت ہے، جو اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ دنیا بھرکے مسلمان فلسطین کے لیے آزادی اور دائمی امن کے دروازے کھولنے کے لئے کنجی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ یادگار مسلم امہ کے اتحاد اور اپنے حق کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت کے ہمارے دینی فریضہ کی علامت ہے۔