قوم کا فخر، دشمن کے لیے پیغام – ہم تیار ہیں!
28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم ایک خودمختار، غیرت مند اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔
یہ دن ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب پاکستان نے دفاع وطن کو ناقابلِ شکست بنا دیا
قرطبہ سٹی اس عظیم دن پر پوری قوم کو سلام پیش کرتا ہے،
اور بابائے ایٹمی پروگرام – محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خانؒ کو عقیدت، محبت اور فخر کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتا ہے
، جن کی انتھک محنت اور لازوال قربانیوں کی بدولت آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔
قرطبہ سٹی – پُرامن، باوقار اور خودمختار پاکستان کے خواب کی عملی تعبیر
ہم اپنے ترقیاتی سفر میں قومی جذبے، خود انحصاری اور حب الوطنی کو رہنما بنائے ہوئے ہیں۔
دعا ہے کہ وطن عزیز ہمیشہ سربلند، محفوظ اور ترقی یافتہ رہے۔ آمین!
Tagged یومِ تکبیر – 28 مئی 1998