ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں مدینۃ العلم کی قیادت کرنے کے لیے ایک وژن، ہمت اور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور ٹیم سے نوازا۔ مدینۃ العلم کمپنی، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے سیکشن 42 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ کمپنی ہے، جس کا پروجیکٹ ‘قرطبہ سٹی’ کے نام سے ہے، جوکہ موضع کولیاں حمید، موٹروے M-2چکری انٹرچینج، راولپنڈی میں واقع ہے۔
ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس لیے بھی شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں TMO، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA)، پوٹھوہار ٹاؤن راولپنڈی، بذریعہ لیٹر نمبر /TMA105 مورخہ 15 ستمبر 2008 کو جاری کردہ NOC حاصل کرنے کے قابل بنایا (قرطبہ سٹی موضع کولیاں حمید، موٹروے M-2 چکری انٹر چینج، راولپنڈی کے حوالے سے منظوری)۔
دسمبر 2020 میں ملک کی معروف تعمیراتی کمپنی ایچ ایس ایس آر کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کے بعد قرطبہ سٹی کے ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے کاموں میں تیز رفتاری سے کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ ہم اس اہم اور تاریخی شہر کو آباد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اگلے چار سال کے ترقیاتی اہداف کیساتھ اس وقت قرطبہ سٹی میں ہمہ گیر سطح پر تمام ترقیاتی کام تیز رفتاری کیساتھ معاہدے کے مطابق جاری ہیں۔ ایک معروف کنسلٹنسی سروسز کے انجینئرز پر مشتمل پروفیشنل ٹیم کل وقتی بنیاد پر ڈیولپمنٹ سائٹ پر 100 فیصد موجودگی کے ساتھ اس تمام تر ترقیاتی کام کی نگرانی (چیک اینڈ بیلنس) کے کام پر مامور ہے۔ قرطبہ سٹی کی انتظامیہ باقاعدگی سے زمین اور پلاٹوں کی خرید و فروخت وغیرہ کا کام کر رہی ہے۔
ہم اپنے ممبران/کلائنٹس کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی تمام تر انسانی، زمینی، مشینی وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس تاریخی شہر کے باسیوں کو بہترین ڈیجیٹلائزڈ شہری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے، انشاء اللہ!
اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں اپنے وعدوں اور مقاصد کو پورا کرنے کی ہمت، استطاعت اور وسائل عطا فرمائے۔ آمین!
قرطبہ سٹی اپنے رہائشیوں کو مختلف محکموں اور تجربہ کار ماہر منتظمین کے ذریعے عوامی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہفتے کے سات دن متحرک رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے والی انتظامیہ اور دیگر اہلکار قرطبہ سٹی میں خرید و فروخت سے متعلق روزمرہ اُمور کو نمٹانے کے لیے شب و روز کوشاں رہتے ہیں، اور اس تاریخی اور مستقبل کے اہم شہر کی منصوبہ بندی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، تاکہ یہاں کے باسیوں کو پُرامن ماحول کا حامل اور بہترین رہائشی سہولیات سے مزین جدید ترین ڈیجیٹل شہر آباد کرکے دیا جاسکے۔ ہمیں اپنے اُن اعلیٰ تربیت یافتہ اور اہل منیجرز کی صلاحیتوں پر بجا طور پر فخر ہے جو قرطبہ سٹی سے متعلق تمام مقامی آپریشنز کی مؤثر نگرانی یقینی بناتے ہیں اور اس کے لیے تکنیکی، مالیاتی منصوبہ بندی پر مبنی اہم اُمور کی حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں۔
ہیڈ آفس، قرطبہ سٹی
آر 5 روڈ، بلاک کے قرطبہ سٹی، راولپنڈی
92-51-4969001-4+ ،92-51-4969012+
لاہور آفس
منصورہ ملتان روڈ لاہور
92-42-35252122+
Copyrights 2022© Qurtaba City