دینی تعلیم کے فروغ اور اسلامی اُخوت، بھائی چارے کے قیام کے وژن کے تحت مدینۃ العلم کمپنی نے قرطبہ سٹی میں مساجد کے ایک مربوط نظام کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سپین کے تاریخی شہر قرطبہ میں قائم مسلمانوں کے سنہرے دورِ حکومت کی یادگار "جامع مسجد قرطبہ” سے متاثر ہوکرمرکزی جامع مسجد قرطبہ تعمیر کی جارہی ہے ، جس کے لیے شہر کے عین وسط میں 190 کنال (80,000 مربع میٹر) رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ بیک وقت ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نمازیوں کی گنجائش والی اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر جلد ہی شروع کی جائے گی۔ پوٹھوہار کی خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں مسجد قرطبہ کی شاندار اور پُر شکوہ عمارت اسلامی اور جدید طرزِ تعمیر کا شاہکار ہوگی (انشا اللہ!) ۔
اندلس کے تاریخی شہر قرطبہ میں قرونِ وسطیٰ کے مسلم حکمرانی کے یادگار تعلیمی نظام کی سوچ کے تحت قائم کردہ،تمام تر دینی و عصری علوم کے شعبہ جات (فیکلٹیز) سے آراستہ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرینِ تعلیم، پروفیسرصاحبان کی زیرنگرانی قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی علم و امن کے شہر – قرطبہ سٹی کی پہچان ہے ۔ اس عظیم تعلیمی منصوبے کے لیے 872 کنال (365,000 مربع میٹر) پر محیط رقبہ شہر کے عین وسط میں مختص کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی عمارت قدیم و جدید اسلامی طرزِ تعمیر کا شاہکار ہوگی اور صفِ اول کی قومی و بین الاقوامی جامعات میں سے ایک ہوگی (انشا اللہ!)۔ ہر قسم کے مسلکی، لسانی، مذہبی تعصبات سے پاک ماحول میں ملکی، علاقائی، لسانی، مذہبی تعصبات سے بالاتر ہوکر مکمل پُرامن اور پُرفضا ماحول میں اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میں تحصیلِ علم ہر کسی کے لیے ممکن ہوگا۔
علاج معالجہ سے متعلق تمام تر جدید اور پیچیدہ معیاری سہولیات /مشینری کی گھر کی دہلیز پر فراہمی ہمارا مقصد ہے اور قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال اس مقصد کی تکمیل کا ذریعہ۔ 200 کنال پر محیط وسیع و عریض رقبہ پر تعمیر کردہ قرطبہ انٹرنیشل ہسپتال میں مریضوں کے لیے انتہائی کم خرچ طبی سہولیات چوبیس گھنٹے مستعد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کے زیرنگرانی اور جدید ترین ٹیکناوجی سے آراستہ بین الاقوامی معیار کا ہسپتال نہ صرف جڑواں شہروں بلکہ اندرون و بیرونِ ملک سے آئے مریضوں کے لیے بھی بہترین تحفہ اور نعمتِ خداوندی ہے ۔
ہر سیکٹر میں ضروریات زندگی کی تمام تر لوازمات کی فراہمی قرطبہ سٹی منصوبے کا خاصا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سیکٹر میں پارک، کھیل کا میدان، کمرشل ایریا، طبی سہولیات وغیرہ کی فراہمی کیساتھ ساتھ ہر سیکٹر میں الگ مسجد کی تعمیر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ رہائشی افراد /خاندان دنیاوی معاملات کیساتھ ساتھ اپنے دینی فرائض، بالخصوص نماز جیسے اہم ترین فرض کی ادائیگی کو بآاسانی بجالاسکیں اور اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر فلاحِ اُخروی کا سامان کرسکیں۔ اسی لیے تو ہم کہتے ہیں کہ قرطبہ سٹی رُکوع و سجود کا شہر ہے۔
انسانی وسائل کی ترسیل اور رابطوں کے لیے شاہراہیں بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ زمین پر کسی مخصوص جگہ تک رسائی ہو یا کسی منزل پر پہنچنا ، یہ سب معیاری راہداریوں / شاہراہوں کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ جدید دنیا میں بین الاقوامی تجارت اور معیشت میں معیاری اور وسیع شاہراہوں کے کردار اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کی کامیابی میں جہاں دیگر عوامل کارفرما ہوتے ہیں وہاں بنیادی طور پر وسیع اور معیاری شاہراہیں ہی ان کی کامیابی کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتی ہیں۔ اسی لیے قرطبہ سٹی میں 300 فٹ پر مشتمل مرکزی شاہراہ تعمیر کی گئی ہے جو نہ صرف شہر میں داخلے کے لیے مرکزی راہداری ہے بلکہ مختلف سیکٹرز تک تیز رفتار رسائی کا ذریعہ بھی۔
قرطبہ شہر کے پارکس اور کھیل کے میدان نہ صرف علاقائی حسن و جمال میں اضافہ کا باعث ہیں بلکہ کرہ ارض پر حیاتِ انسانی و حیوانی کی بنیادی ترین ضروریات میں سے ایک اہم ترین ضرورت آکسیجن کی فراہمی کرکے ماحولیاتی آلودگی اور اوزون لیئر کو نقصان پہنچانے والی گرین گیسز میں کمی کا بھی باعث بننتے ہیں اور اسی طرح کرہ ارض پر توازن اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز و شاداب پاکستان کی تعمیرمیں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
انسانی وسائل کی ترسیل اور رابطوں کے لیے شاہراہیں بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ زمین پر کسی مخصوص جگہ تک رسائی ہو یا کسی منزل پر پہنچنا ، یہ سب معیاری راہداریوں / شاہراہوں کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ جدید دنیا میں بین الاقوامی تجارت اور معیشت میں معیاری اور وسیع شاہراہوں کے کردار اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کسی بھی انسانی آبادی میں سڑکیں/راہداریاں دیگر تمام بنیادی ضروریات تک رسائی کا ذریعہ ہیں۔ سڑکوں کی اِسی اہمیت کے پیشِ نظر قرطبہ سٹی میں 40 فٹ سڑکوں سے لیکر 300 فٹ شاہراہوں تک کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔ جو نہ صرف مختلف سیکٹرز کو آپس میں ملاتے ہیں بلکہ یہاں کے رہائشیوں کے لیے روزمرہ ضروریات کے اشیا ء کی ترسیل / فراہمی بھی آسان بناتے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے قرطبہ سٹی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے آلودہ پانی کو صاف کرکے قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔
قرطبہ سٹی پہلی ہاؤسنگ سکیم ہے جہاں فائبر آپٹک کیبل ہر گھر اور کاروباری ادارے کی دہلیز تک بچھائی جا رہی ہے۔ اس سے قرطبہ شہر کے مکینوں کو بہترین اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیساتھ ساتھ مستقبل کی تمام ڈیجیٹل خدمات تک آسان اور فوری رسائی ممکن ہو گی۔
وسیع و عریض رقبے پر پھیلے قرطبہ سٹی کے رہائشیوں کو بِلاتعطل بجلی فراہمی کے لیے الگ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ آپ کو ملے 24 گھنٹے روشن ماحول۔ اس مقصد کے لیے 42 میگاواٹ کے حامل گرڈ سٹیشن کی واپڈا سے باقاعدہ منظوری بھی لی گئی ہے۔ ساتھ ہی محفوظ اور جدید طرز کا زیرِ زمین بجلی فراہمی کا نظام وضع کیا گیا ہے، جو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی محفوظ فراہمی کو آپ کے لیے یقینی بناتا ہے۔
قرآن کریم کی آیت مبارکہ کا مفہوم ہے: "ہر ذی روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے"۔ اِسی طرح ایک حدیث شریف کامفہوم ہے کہ "دنیا آخرت کی کھیتی ہے"۔ اِسی لیے انسان اس دارِ فانی میں جتنا عرصہ بھی زندگی گزارلے، بالآخر یہاں سے کوچ کرجانا ہے۔ روح کے جسم سے الگ ہوتے ہی ابدی زندگی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ لہٰذا اس دارِ فانی کی زندگی کے لیے ضروریات کی فراہمی ایک تقاضا ہے وہیں موت کے بعد ہر اہل ایمان کو شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات کے مطابق سپردِخاک کرنا بھی بنیادی انسانی ضرورت ہے (اگر ممکن ہو )۔ آبادی کیساتھ قبرستان کی موجودگی اِسی ضرورت پیشِ نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ لہٰذا قرطبہ سٹی میں بھی قبرستان کے لیے حسبِ ضرورت رقبہ مختص کیا گیا ہے تاکہ شہری اس بنیادی انسانی ضرورت کے تقاضوں کو بھی باسہولت طریقے سے پورا کرسکیں، ۔ نیز میت سروس کے تحت بس کی فراہمی بھی ہمارے منصوبے کا حصہ ہے۔
قرطبہ کے مکینوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جدید ترین نظام سے منسلک سیکیورٹی نیٹ ورک قرطبہ سٹی کو آپ کا پہلا انتخاب بناتا ہے۔ ہر انٹری پوائنٹ پر ڈیجیٹل پر نصب خصوصی سیکیورٹی سسٹم کے ذریعے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیگنگ کی جاتی ہے۔ اس طرح قرطبہ سٹی کے رہائشیوں کو احساسِ تحفظ کے ساتھ سیکیورٹی کے ایک مربوط نظام کیساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
ہیڈ آفس، قرطبہ سٹی
آر 5 روڈ، بلاک کے قرطبہ سٹی، راولپنڈی
92-51-4969001-4+ ،92-51-4969012+
لاہور آفس
منصورہ ملتان روڈ لاہور
92-42-35252122+
Copyrights 2022© Qurtaba City